جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے والا جدیدسافٹ ویئر دریافت

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نیو یارک۔۔۔۔کمپیوٹر سکیورٹی کی ایک نمایاں کمپنی سیمنٹک کے مطابق اس نے کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے والا اب تک کا سب سے جدید اور پیچیدہ سافٹ ویئر دریافت کیا ہے۔سیمنٹک نے اس وائرس زدہ سافٹ ویئر کو رئجن کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اتنا جدید پروگرام ہے کہ عین ممکن ہے کہ اسے کسی حکومت کی سرپرستی میں تیار کیا گیا ہو۔کمپنی کے مطابق یہ وائرس دنیا بھر اپنے اہداف پر گذشتہ چھ سال سے کام کر رہا ہے۔سیمنٹک کے مطابق کمپیوٹر پر ایک بار انسٹال ہونے پر یہ خود کار طریقے سے سکرین شاٹس لے سکتا ہے، پاس ورڈز کی چوری اور ضائع کی جانے والی معلومات کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کے نتیجے میں سب سے زیادہ کمپیوٹر روس، سعودی عرب اور آئرلینڈ میں متاثر ہوئے ہیں۔کمپنی کے مطابق اس کو حکومتی اداروں کی جاسوسی کے علاوہ کاروباری اداروں اور انفرادی شخصیات کی جاسوسی کے لیے استمال کیا گیا۔محققین کے خیال میں اس سافٹ وئیر کی پیچیدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کسی ملک نے جاسوسی کے آلے کے طور پر تیار کیا ہے۔اس کے علاوہ اندازہ ہے اسے تیار کرنے میں اگر کئی برس نہیں تو کئی ماہ لازمی لگے ہوں گئے اور اسے تیار کرنے والوں نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں جن کی مدد سے اس کا کھوج لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔سیمنٹک میں سکیورٹی امور کے اہلکار سان جان کے مطابق:’اس میں مہارت، کاریگری اور تیار کرنے کی مدت سے اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر اسے مغرب کی کسی کمپنی نے تیار کیا ہے۔‘سیمنٹک نے اس کا موازانہ سٹکس نیٹ وائرس سے کیا ہے جس مبینہ طور اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو ہدف بنانے کے لیے تیار کیا تھا۔سیمنٹک کے مطابق سٹکسثنیٹ کا مقصد آلات کو نقصان پہنچانا تھا جبکہ رئجن کا مقصد بظاہر معلومات جمع کرنا ہے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…