اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

امریکہ میں پولیس نے نقلی بندوق رکھنے پر 12سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کلیولینڈ۔۔۔۔امریکی ریاست اوہایو میں پولیس اہلکاروں نے کھیل کے میدان میں نقلی بندوق لے کر آنے والے 12 سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں تمیر رائس نامی 12 سالہ بچہ نقلی بندوق لے کر کھیل میں ایک میدان میں آگیا اور وہاں موجود لوگوں کو ڈرانے لگا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے دو اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے بچے کو ہاتھ اٹھانے کا حکم دیا ، اسی اثنا میں بچے نے اپنی پتلون میں پھنسائی بندوق کو نکالنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلادی، فائرنگ سے تمیر رائس شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔کلیولینڈ پولیس کے نائب سربراہ ایڈ ٹومبا کے مطابق بچے کے پاس نقلی ’ ایئرسوفٹ‘ بندوق تھی جو کہ ایک نیم خودکار پستول کی مانند دکھائی دے رہی تھی۔ بچے نے نہ تو کسی کو کوئی دھمکی دی تھی اور نہ ہی پولیس افسران پر بندوق تانی تھی۔ اس کے باوجود پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں پولیس افسران کو تفتیش مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…