پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شوہر نے شادی کے 4ماہ بعد اپنی اہلیہ کو فروخت کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔شوہر نے شادی کے 4ماہ بعد اپنی اہلیہ کو بھائی کے ساتھ مل کر ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا،شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کیلیے ڈرامائی انداز میں منصوبہ بندی کرکے پہلے اہلیہ کو طلاق دی۔بھاوج نے چائے میں نشہ پلاکر خریدار کے حوالے کردیا،خاتون ڈیڑھ ماہ قید میں رہنے کے بعد پڑوسن کی مدد سے فرار ہوگئی،عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرکے ضمانت کی یقین دہانی کردی، تفصیلات کے مطابق پیرا باد کی رہائشی خاتون خوشبو نے سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اشفاق اعوان کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت بیان میں بتایا کہ اس کی شادی دونوں فریقین کی رضامندی سے ارشد علی کے ہمراہ 13مارچ کو ہوئی۔شادی کے 2 ماہ بعد مارپیٹ اور تشدد معمول بن گیا کسی سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا،4 ماہ بعد شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بھائی شمس الزماں اور اس کی اہلیہ کی موجودگی میں منصوبہ بندی کرکے اسے طلاق دیدی اچانک طلاق کا سن کر وہ رونے لگی جس پر شمس الزمان کی اہلیہ نے ہمدری ظاہر کرکے پانی پلایا اور میں چائے پینے کے بعد بیہوش ہوگئی جب ہوش ا یا تو خود تاریک کمرے میں پایا،4 دن تک کمرے میں قید رہی بعدازاں ماجد نامی شخص کمرے میں آیا اور کہا کہ وہ اس کی زرخرید ہے اور اسے ایک لاکھ روپے میں خریدا ہے اب تمام زندگی اسکی غلام بن کر رہنا ہوگا، رونے اور چیخنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔خوشبو نے بتایا کہ اس سے جعلسازی کے ذریعے شادی کی مجھے مالاکنڈ بیہوشی کی حالت میں لے جایا گیا، ماجد چھ بچوں کا باپ تھا اس نے بچوں اور بیوی کی دیکھ بھال کیلیے مجھے خریدا اور ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کرتا رہا، ایک دن پڑوسن انکے گھر ا ئی میں نے اسے حقائق بتائے اس نے میری والدہ کو فون کرکے میرا بتایا، والدین نے سسرالیوں سے رابطہ کیا تو انھوں نے معقول جواب نہ دیا جس پر اس کی والدہ نے پیرا باد تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا مقدمہ درج ہونے پر ماجد نے دھمکیاں دیں لیکن میں پڑوسن کی مدد سے فرار ہوکر کراچی پہنچ گئی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…