جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ میں موت کی پیش گوئی کرنے والی بلی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔لوگوں نے فبٹال کے میچ کے لئے آکٹوپس اور ہاتھی کی پیشن گوئی کے حوالے سے تو سنا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوجائیں گے کہ امریکا کے نرسنگ ہوم میں ایک بلی ایسی بھی ہے جو انسان کی موت کی پیش گوئی کرتی ہے.امریکا میں نیو انگلینڈ ریجن کے جزیرے روہڈے کی براؤن یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا نے انکشاف کیا ہے کہ ’اسٹریٹ ہاؤس نرسنگ اینڈ ری ہیبی لییشن سنٹر‘ میں آسکر نامی بلی ہے جو ایسی خداداد صلاحیت کی مالک ہے کہ اگر کوئی شخص قریب المرگ ہے تو وہ اس کی پیشگی اطلاع دے دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسکر کے حوالے سے 50 مشاہدوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مریض قریب المرگ ہو یہ اس کے قریب جاکر کھڑی ہو جاتی ہے یا پھر اردگرد گھومنا شروع کر دیتی ہے۔ آسکر کی پیشن گوئی شاذو نادر ہی غلط ثابت ہوتی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے طبی عملے کو بھی غلط ثابت کر چکی ہے۔ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2007 میں آسکر کی صلاحیت کے حوالے سے ایک آرٹیکل لکھا اور اس کے بعد سے اس نے موت کے حوالے سے جتنے بھی اندازے لگائے وہ صحیح نکلے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ڈیوڈ نے آسکر کی خوبیوں کے حوالے سے اپنے تجربات پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں آسکر کے روزانہ کے معمولات کا حوالہ دیا ہے کہ وہ نرسنگ ہوم میں مریضوں کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہے اور جن مریضوں کے ساتھ وہ وقت گزارتی ہے وہ بہت ہی کم وقت میں اس دنیا سے رخصت جاتے ہیں۔ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک خاتون کو ٹانگ میں خون جمنے کی بیماری تھی اور وہ شدید تکلیف میں تھی تو آسکر نے اس کے ارد گرد گھومنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ نرسنگ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے آسکر کا امتحان لینے کے لئے ایک مربتہ اسے ایک ایسے مریض کے پاس چھوڑا جو ان کے مطابق قریب المرگ تھا لیکن آسکر اس کے پاس سے اٹھ کر دوسری جگہ پر بیٹھ گئی اوروہ زندہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…