جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں ایک خاتون نے سو سال کی عمر میں پہلی بار سمندر دیکھا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

واشنگٹن۔۔۔امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی سویں سالگرہ کے قریب پہنچنے پر پہلی بار ساحل سمندر دیکھا۔روبی ہولٹ نے اپنی پوری زندگی امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے دیہات میں کپاس کی چنائی کرتے ہوئے گزاری ہے اور کہتی ہیں کہ انھیں ساحل سمندر پر جانے کے لیے نہ تو وقت ملا اور نہ ہی پیسے۔روبی نے کہا کہ: ’میں نے ہمیشہ لوگوں کو سمندر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا کہ وہ کتنا خوبصورت ہے لیکن مجھے خود وہاں جانے کا کبھی موقع نہیں ملا۔‘اب روبی میکسیکو کی خلیج کے مفت کے دورہ سے واپس آئی ہیں۔روبی کی چْھٹی کے تمام اخراجات ایک کیئر ہوم نے برداشت کیے جہاں وہ رہتی ہیں۔ ان کے کیئر ہوم کے ساتھ ہی’وش آف آ لائف ٹائم‘ نامی ایک خیراتی ادارہ بھی موجود ہے جو عمر رسیدہ لوگوں کی خواہشات پوری کرتا ہے۔روبی کا کہنا تھا کہ انھوں نے سمندر جیسی بڑی چیز کبھی نہیں دیکھی اور وہ نومبر کے موسم کو بار بار ’ بہت ٹھندا‘ کہتی گئیں۔روبی کی رہائش گاہ ’بروک ڈیل سٹرلنگ ہاؤس‘ کے سربراہ مارک ڈیوس نے کہا کہ کیئر ہوم کے دو ملازمین نے روبی کی درخواست بھری جب انھیں پتہ چلا کہ روبی سمندر کو پہلی بار دیکھنا چاہتی تھیں۔مارک نے کہا: ’ گرمیوں میں کیئر ہوم میں رہنے والے سب لوگوں نے ایک واٹر فائٹ کی اور وہاں سے پانی اور ساحل سمندر کی بات چھڑی تو روبی نے بتایا کہ انھوں نے کبھی سمندر نہیں دیکھا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ: ’جب ہم روبی کو سمندر کے پاس لیکر آئے تو وہ بار بار سمندر کی طرف اشارہ کر رہی تھیں اور ان کے چہرے کے تاثرات۔۔۔وہ تو کچھ کہہ ہی نہ پائیں۔روبی کے چار بچے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ اپنے کھیت اور ایک شرٹ فیکٹری میں کام کرنے سے انھیں کبھی فرصت ہی نہیں ملی کہ وہ دیگر ممالک کے دورے کرتیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے پاس کبھی چھٹیوں پر جانے کے پیسے نہیں تھے۔روبی نے کہا کہ انھوں نے ٹینیسیی کے علاقے جائلز کاؤنٹی میں اپنا گھر زندگی میں صرف ایک بار چھوڑا ہے۔میکسیکو کی خلیج کے ساحل سمندر پر جانے کے لیے روبی نے 400 میل کا سفر کیا۔

انھیں اس سفر کے لیے موٹر والی ایک ویل چیئر دی گئی اور کیئر ہوم کے کارکنوں کی مدد سے وہ ریت پر کھڑی ہو کر اپنے پاؤں پانی میں ڈال سکیں۔روبی نے کہا کہ: ’جائلز کاؤنٹی میں کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔‘



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…