جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید کشیدگی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ۔۔۔۔پہلوانوں کے شہر میں عمران خان کے جلسے سے قبل مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں جانب سے کسی بھی تصادم کی صورت میں ٹماٹر ، بوسیدہ جوتے اور انڈے برسانے کی تیاریوں کی خبریں آرہی ہیں۔گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ کئی روز سے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی جانب سے آویزاں پوسٹرز کو جلانے اور ان پر سیاہی ملنے کے واقعات تواتر سے جاری ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس نے بلال بٹ نامی ایک شخص کو رنگے ہاتھوں بھی گرفتار کیا تھا، جس کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود شہر میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں جماعتوں کی مقامی قیادت نے ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ وہ مخالف جماعت کے کارکنوں اور قیادت پر ٹماٹر، بوسیدہ جوتے اور گندے انڈے پھینک سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ کہا جاتا ہے جہاں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے جبکہ 15 اگست کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اسی شہر میں حملہ ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…