جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔چین کے مغربی صوبے سی چوان میں شدت کے زلزلے سے4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔امریکین جیولوجیکل سروے کے مطابق چین کے مغربی صوبے سی چوان میں 5.9 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چینی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ چینی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے جب کہ ایئرپورٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن معطل نہیں ہوا۔ چینی حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سی چوان اور تبت کو ملانے والے ہائی وے پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں اور ریلوے سروس معطل ہو گئی۔واضح رہے کہ مغربی چین میں اکثر و بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2008 میں بھی صوبے سی چوان میں زلزلے کے باعث 90 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو ئے اور صوبے کا پورا انفرا انسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…