منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار جاں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

پشاور۔۔۔۔ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ سی سی پی اور پشاور اعجاز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ورسک جا رہی تھی کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…