جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

بابا لاڈلہ کے منحرف کمانڈر لالہ اورنگی نے گرفتاری دے دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ کے منحرف کمانڈر لالہ اورنگی نے رینجرز حکام کو اورنگی ٹاو ن سے گرفتاری دے دی، یہ بات پولیس ذرائع نے بتائی۔ذرائع نے بتایا کہ فیض محمد بلوچ عرف بابا لاڈلا نے مومن اباد تھانے کی حدود فقیر کالونی پریشان چوک سے گرفتاری دی، ملزم نے گرفتاری دینے سے قبل رینجرز کی اہم افسران سے رابطہ کر کے اپنی جان کی ضمانت چاہی تھی اور یقین دہانی کے بعد اس نے ہفتے کی شب گرفتاری دیدی تاہم رینجرز ترجمان نے لالہ اورنگی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، واضح رہے فیض محمد بلوچ عرف لالہ اورنگی، نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ کا اہم کمانڈر تھا تاہم اور لیاری پھول پتی لائن میں بابا لاڈلا کے بھائی زاہد لاڈلا کے ساتھ رہائش اختیار کی ہوئی تھی، فیض محمد بلوچ نے 2 شادیاں کیں ہیں اوراس کے 4 بچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل لالہ اورنگی نے مبینہ طور پر لیاری کی کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی شکایت بابا لاڈلا سے کی گئی تھی، بابا لاڈلا نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے واقعے کی تصدیق کے بعد لالہ اورنگی کی موت کے احکامات جاری کیے تھے تاہم موت کا پروانہ جاری ہونے کا قبل ازوقت علم ہونے پر وہ گروپ سے منحرف ہوکر عزیر گروپ کے کمانڈر سرور بلوچ کی پناہ میں چلا گیا تھا تاہم دوسرے ہی روز سرور بلوچ بھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔سرور کی ہلاکت کا شبہ اس کے گروپ کے لوگوں نے لالہ اورنگی پر کیا، ان کو شبہ تھا کہ لالہ اورنگی نے رینجرز کو سرور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، سرور کی ہلاکت کے بعد لالہ اورنگی اپنے پرانے گھر اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں چلا گیا اور اپنے طور پر رینجرز حکام سے اپنی گرفتاری کے لیے رابطے شروع کر دیے تھے۔علاوہ ازیں بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گل شیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور چھینے گئے 6 موبائل فونز برامد کرلیے، شاہ لطیف ٹاون پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم حاجی رحمٰن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے پستول اور 26 چھینے گئے موبائل فون برامد کر لیے، پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی اول خان اور نذیر خان موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…