جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

نپولین بوناپارٹ کا ہیٹ 19 لاکھ یورو میں نیلام

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس ۔۔۔۔۔فرانسیسی بادشاہ نپولین بوناپارٹ کا ایک ’بائیکورن‘ ہیٹ 19 لاکھ یورو میں نیلام ہوا ہے۔
اس زمانے میں فوجی افسران میں مقبول دو کونوں والا یہ ہیٹ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا ہے۔بظاہر نپولین نے یہ ہیٹ سنہ 1800 میں مارنگو کی جنگ میں پہنا تھا بعد ازاں اسے بادشاہ کے ماہرِ امراض حیوانات کو تحفے میں دے دیا گیا تھا۔پیرس کے قریب فونٹین بلو میں ہونے والی نیلامی میں یہ ہیٹ موناکو کے شاہی خاندان نے فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔اتوار کو ہونے والی اس نیلامی میں نپولین کی دیگر بہت سی یادگاری اشیا بھی نیلام کی گئیں۔یہ تمام اشیا موناکو کے شہزاد لوئی دوئم نے جمع کی تھیں جو موجودہ حکمران شہزاد البرٹ کے آباواجداد میں سے تھے۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے خریدار نے اس ہیٹ کے لیے 15 لاکھ یورو کی کامیاب بولی لگائی۔موناکو کا شاہی خاندان اپنے محل کی تزئین و آرائش کے لیے درکار رقم کے حصول کی خاطر ان اشیا کو نیلام کر رہا ہے۔نیلام گھر نے نپولین کے ہیٹ کی متوقع قیمت تین سے چار لاکھ یورو کے درمیان لگائی تھی۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے خریدار نے اس ہیٹ کے لیے 15 لاکھ یورو کی کامیاب بولی لگائی لیکن دیگر اخراجات ملا کر اسے 19 لاکھ یورو ادا کرنے پڑے۔نیلام کیا گیا بائیکورن ہیٹ اس وقت دنیا میں موجود نپولین کے 19 ہیٹس میں ایک ہے۔نپولین نے اپنے دور میں مختلف مواقع پر کل 120 مختلف ہیٹ پہنے تھے۔
نپولین نے خود کو 1804 میں بادشاہ قرار دیا تھا اور اس کے بعد اس نے 1815 میں اپنی شکست تک مختلف یورپی طاقتوں کو اپنا باجگزار بنا لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…