جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

طالبعلم سکول میں بم لے آیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بنوں۔۔۔۔خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک طالبعلم اپنے بیگ میں دستی بم سکول لے کر آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے بچہ خود زخمی ہو گیا۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔بنوں میں تھانہ سٹی کے انسپکٹر محمد رخسار نے بی بی سی کو بتایا کہ نویں جماعت کا ایک طالبعلم اپنے بستے میں ایک دستی بم ساتھ لے کر سکول آ گیا جس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے وہ خود زخمی ہو گیا ہے۔پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ طالبعلم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ دستی بم اسے کہیں سے ملا تھا جسے وہ بیچنے کے لیے سکول لایا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ سکول میں دستی بم کا خریدار کون تھا اور یہ کہ بچے کو دستی بم کہاں سے ملا تھا۔پولیس کے مطابق طالبعلم بنوں کا رہائشی ہے اور پولیس نے ان کے مکان پر چھاپہ مارا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے گھر میں کہیں مزید اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد تو نہیں ہے۔اس کے علاوہ ضلع چارسدہ میں شبقدر کے مقام پر ایک مکان میں دستی بم کا دھماکہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مکان کے افراد اپنے گھر کا سامان دوسرے مکان میں منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے سامان میں دھماکہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ دستی بم ان کے سامان میں کیسے آیا۔
خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں دستی بم یا دیگر دھماکہ خیبر مواد بچوں کو راستے میں ملے جس سے دھماکے بھی ہوئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنہ 2010 کے سیلاب کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں میں پانی سے بارودی سرنگیں ملی تھیں جو جنوبی وزیرستان سے آنے والے سیلابی ریلوں میں آئی تھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…