جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

 سونامی لانے والے اپنا وقت برباد کررہے ہیں،شاہی سید

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ خدارا اب ہمارے گریبانوں سے ہاتھ نکال لیں۔نامعلوم نامعلوم بہت ہو چکا قاتلوں کوبے نقاب کیا جائے، ہمیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کرنے سے ہمارے مضبوط گڑھ کہلانے والے علاقے بھتہ خوروں اور انتہا پسندوں کی ا ماجگاہ بن گئے ہیں، کارکنان قومی تحریک کی فعالیت کو اپنا شعار بنائیں، اسلاف کے افکار کو عام کرنے کے لیے شب و روز کام کریں،کسی صورت اپنے کارکنان کو درپیش مشکلات اور خطرات سے غافل نہیں ہیں کارکنان ہمت نہ ہاریں،جتنا ظلم برداشت کرسکتے تھے کرلیا اب اگر کسی کارکن کو کچھ ہوا تو حکمرانوں کا جینا مشکل کردیں گے، اتحاد و اتفاق سے ظلم کا حساب لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے باچا خان مرکز میں اے این پی ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے مزید کہا کہ چائے کی پیالی میں سونامی لانے والے اپنا وقت برباد کررہے ہیں، موجودہ مرکزی حکومت کی نااہلی اورہٹ دھرمی سے کسی طور انکار نہیں ہے،ایک غلط فہمی دور کرتا چلوں کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ا ئین اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہیں،ذمے دار اور متحد اپوزیشن ہی حکومت کو صحیح ٹریک پر لاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…