تھرپارکر۔۔۔۔غربت، بھوک اور بیماریاں روزانہ بچوں کی جان لے رہی ہیں۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچے روزانہ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں لیکن بیبس لوگوں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ انتظامیہ کی بیحسی نے مجبور لوگوں کو بیبسی کی تصویر بنا کر رکھ دیا۔ تحصیل ڈاھلی کے گاؤں جیتراڑ میں پینتیس بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے۔ چھاچھرو اور ڈاھلی کے سیکڑوں دیہات میں امدادی گندم نہیں پہنچ سکی جبکہ سیکڑوں کنویں خشک ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے ہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مقامی وڈیروں اور سیاسی مداخلت کے باعث غریب اور متاثرہ لوگوں کو گندم نہیں مل رہی۔دوسری جانب مبارک رند اور ا س پاس کے سیکڑوں علاقوں میں پانچ روز سے پانی کی فراہمی بند ہے۔ حکومت کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تمام اسکیمیں ناکامی کا شکار ہو گئی ہیں جس نے خوراک کی کمی کے شکار لوگوں کو شدید مشکلات کا شکار کر دیا جس پر متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ سڑکوں پر نکل ا ئے۔ متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے تھر ا ر او پلانٹ چلانے کا ٹھیکا ایک نجی کمپنی کو دیا گیا ہے جس کی تمام تر توجہ لوٹ مار پر مرکوز ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سمیت نجی کمپنی کی انتظامیہ نے پانی کی فراہمی نہ کیے جانے پر کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































