جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کا امریکی سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک۔۔۔۔۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک ہفتے کیدورے پر امریکا پہنچے جہاں انہوں نے سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر پہنچے۔ پاک فوج کے سربراہ کا سینٹ کوم پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی اور دیگر اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دسمبر میں امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی ، ا پریشن ضرب عضب سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے ضرب عضب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پیشکش کی ہے کہ افغان افواج کو تربیت فراہم کرنے میں پاکستان امریکی افواج کی مدد کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان میں دیگر جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بھی توقع کا اظہار کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کل بھی سینٹ کوم میں فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر دفاع چیک ہیگل اور کانگریس کی دفاعی کمیٹی سے ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…