پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سیاسی لعن طعن اور کشمکش میں میٹرو بس منصوبے کا کیا بنا؟ زرا ملاحظہ فرمایئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کے لئے اسلام آباد میں مختص کئے جانے والے اسٹیشنز کی جگہ اب تک تاحال حاصل نہیں  کی جا سکی  جبکہ تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے پہاڑ عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن گئے ہیں۔

پنجاب اور وفاقی حکومت نے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کو رواں برس کے اختتام تک مکمل کرنے کا اعلان کررکھا ہے ، اس سلسلے میں روالپنڈی کینٹ سے فیض آباد اور پشاور موڑ تک  80 فیصد تک تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے تاہم اب تک پشاور موڑ انٹر چینج، انڈر پاس اور لنک روڈز پر کام نہ ہونے کے برابر کیا گیا ہے۔ میٹرو پراجیکٹ بنانے والی کمپنیوں  اور منصوبے کے چیئرمین حنیف عباسی کی تمام تر توجہ روالپنڈی کے سیکشنز پر ہے حالانکہ  پشاور موڑ  سیکشن کی تکمیل تک میٹروبس سروس اسلام آباد کی حدود میں چلانی ناممکن ہے۔ اس کے علاوہ فیصل ایونیو، سیونتھ ایونیو، چائنہ چوک  اور ڈی چوک میں بھی کام تعطل کا شکار ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے اسلام آباد میں  مختص کئے جانے والے اسٹیشنز کی جگہ تاحال حاصل نہیں کی جا سکی۔ آئی ایٹ ، آئی  نائن اور  پشاور موڑ کے قریب مٹی کے پہاڑ عوامی مسائل کا باعث بن رہے ہیں.

دوسری جانب میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے اسلام آباد کا ماسٹر پلان بری طرح سے متاثر ہو گیا ہے، بلیو ایریا وفاقی دارالحکومت اہم ترین کاروباری مرکز ہے مگر جگہ جگہ کھودے گئے گڑھوں کی وجہ سے یہاں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹس بھی بدل دیے گئے ہیں اور وہاں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…