جہلم۔۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں منی لانڈرنگ والا وزیراعظم بیٹھا ہو، اس اسمبلی کی زندگی اور موت کی کیا حیثیت ہے، نواز شریف اورآصف زرداری ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، ہم جمہوریت کے خلاف نہیں، دھاندلی والی حکومت کے خلاف ہیں۔ جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ نوٹس لے، پی �آ ئی اے کا سربراہ کس بنیاد پر بنا؟ جلسے میں مائیں بہنیں بیٹھی ہیں، ایک جلسہ کروں گا جس میں خواتین نہ ہوں، جنگ ہوگی یا امن، فیصلہ تیس نومبر کو عمران خان نے کرنا ہے، جس نظام نے عوام کو لوٹا اسے ا گ لگا دینی چاہیے