اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں دہشت گردی کا تہیہ کررکھا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ دہشت گردوں کیساتھ رابطے کی بھی کوشش کی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر حملے پرعمران خان نے طاہرالقادری سے مبارکباد وصول کی، انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو اپنا ٹائیگر کہا اور واپس آنے کی ہدایت کی جس پر وہ واپس بھی آگئے,جب حکومت نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا تو یہ عمران خان اور ان کی جماعت ہی تھی جنہوں نے انہیں پولیس اسٹیشن سے چھڑایا، ان کے وکلا نے پی ٹی وی پر حملے میں گرفتار لوگوں کی ضمانتیں کرائیں اور اب اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 14 اگست سے یکم ستمبر تک اشتعال انگیز تقرریں کیں، انہوں نے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے ٹائیگر جو کریں گے اس کے ذمہ دار خود ہوں گے اور جب انہیں احساس جرم ہوا تو کہنے لگے انہیں واقعے کا پتہ ہی نہیں وہ تو کنٹینر میں سورہے تھے۔ چند روز قبل شیخ رشید نے مارو ، مرو اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دی، عمران خان اب بھی بتادیں جب شیخ رشید نے یہ بات کی تو وہ سو رہے تھے یا جاگ رہے تھے کیونکہ اگر اس تقریر پر کوئی واقعہ ہوا تو عمران خان کو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گی اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرنی پڑے گی۔ اس لئے بہتر ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست کے ذریعے ان مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں جو ان کا سیاسی نکتہ نظر ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں دہشت گردی کا تہیہ کررکھا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ دہشت گردوں کیساتھ رابطے کی بھی کوشش کی ہے،حکومت نے دھرنے کے معاملے میں صبر کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، طاہرالقادری نے اپنے کینیڈین پاسپورٹ کی تجدید کے لئے دھرنا ختم کردیا، ہم چاہتے ہیں کہ عوام ان کے عزائم کے لئے استعمال نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لئے تیار ہے، ہماری طرف سیکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا گیا۔ ہم آج بھی مذاکرات کے لئیتیارہیں اور مذاکرات آئین اورقانون کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے۔
عمران خان نے 30 نومبر کو دہشت گردی کا تہیہ کررکھا ہے، پرویز رشید کا الزام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































