جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جی 20 کا ایبولا ختم کرنے کا عزم

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

برسبن۔۔۔۔آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے اختتامی کلمات سے برزبین میں جاری دو روزہ جی 20 کا سربراہی اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا جس میں رکن ممالک کے رہنماؤں نے معیشت میں ترقی کا عہد کیا۔ٹونی ایبٹ نے کہا کہ اس عہد کی پابندی کی گئی تو عالمی معیشت میں آئندہ پانچ برسوں میں2.1 فی صد ترقی ہو گی جو کہ ہدف سے زیادہ ہے۔ولادی میر پوتن جی 20 سربراہی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے
اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پوتن جی 20 سربراہی اجلاس میں باضابطہ اعلامیے کے جاری کیے جانے سے پہلے ہی روانہ ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ روس کا سفر طویل ہے اور وہ کچھ نیند کرنا چاہتے ہیں۔
سنیچر کو کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر، امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یوکرین کے سلسلے میں روس پر سخت تنقید کی تھی تاہم روسی صدر نے اس کانفرنس کو ’تعمیری اور مفید‘ کہا ہے۔سربراہی اجلاس کا میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا نے اجلاس کا فوکس معاشی موضوعات پررکھنے کی کوشش کی جو کہ اس اجلاس کا تھیم تھا۔جی 20 میں شامل ہونے والے سربراہان مملکت کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کے پھیلاؤ کو ختم کرنے کے لیے ’جتنا کر سکتے ہیں کریں گے‘اس کے ساتھ ہی ماحولیات کی تبدیلی اور یوکرین کے تصادم پر بھی خاطر خواہ توجہ دی گئی۔امریکی صدر براک اوباما نے روس کی جانب سے ان کے خیال میں یوکرین کو غیر مستحکم کیے جانے کی کوشش کا اکٹھے جواب دینے کے سلسلے میں یورپی رہمناؤں سے ملاقات کی۔
صدر اوباما نے کہا کہ صدر پوتن ’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو بھاری اسلحہ فراہم کر رہے ہیں‘ اور منسک معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روس کی ’معاشی تنہائی‘ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مسٹر پوتن اپنا راستہ نہیں بدلتے۔اپنی تقریر میں آسٹریلوی وزیر اعظم ایبٹ نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے عالمی انسانی قوت میں خواتین کی شمولیت میں اضافے کی بات کہی اور کثیر ملکی کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس نہ ادا کرنے پر بھی بات کی۔امریکہ اور یورپی رہنماؤں کے دباؤ میں آ کر اجلاس کے اخیر میں جاری اعلامیہ میں ماحولیاتی تبدیلی پر بھی مضبوط اور موثر اقدام کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔روسی صدر کو یورکرین پر سخت تنقید کا سامنا رہا اور وہ قبل از وقت اپنے ملک کے لیے روانہ ہو گئے۔اس سے قبل اس سربراہی کانفرنس میں ماحولیات کی تبدیلی کو شامل نہ کرنے پر ٹونی ایبٹ کی تنقید پر گئی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر نے جاپان اور آسٹریلیا کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور ساؤتھ چائنا سی میں بحری تنازعات کے پرامن حل کی اپیل کی ہے۔انھوں نے سنیچر کو چین کا نام لیے بغیر کوئینزلینڈ یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہا تھا کہ ایشیا کی سکیورٹی کا انحصار بڑے ممالک کی جانب سے چھوٹے ممالک کو ہراساں کرنے پر نہیں بلکہ باہمی اتحاد اور بین الاقوامی قوانین پر ہونا چاہیے۔دریں اثنا جی 20 میں شامل ہونے والے سربراہان مملکت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کے پھیلاؤ کو ختم کرنے کے لیے ’جتنا کر سکتے ہیں کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…