جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

یوکرین کا علیحدگی پسندوں کے علاقوں سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف۔۔۔۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیرِ اثر علاقوں سے اسپتالوں اور اسکولوں سمیت تمام سرکاری سہولیات واپس لے لینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے اپنے ایک بیان میں علیحدگی پسندوں کے علاقوں میں اسپتالوں اور اسکولوں سمیت دی جانے والی تمام سرکاری سہولیات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری کمپنیاں اور ادارے علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں دونیتسک اور لوہانسک سے ایک ہفتے کے اندر اپنا کام بند کردیں اور مرکزی بینک ایک ماہ کے اندر اپنی خدمات بند کردے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے صدر نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان علاقوں کو جو ’مخصوص حیثیت‘ دی گئی تھی اسے بھی منسوخ کر دیا جائے۔واضح رہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے رواں ماہ کے اوائل میں وہاں انتخابات کرائے تھے جسے یوکرین اور یورپی یونین نے ستمبر میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ روس نواز علیحدگی پسند یوکرین حکومت سے رواں برس اپریل سے برسرپیکار ہیں جس کے نتیجے میں ان تک 4 ہزار سے زائد لوگ ہلاک جب کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ یوکرین اور مغربی ممالک روس پر ہتھیاروں اور فوج کے ذریعے علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں جب کہ روس ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…