جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے رشوت دینے کے الزامات پر برہم

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میزبانی کیلیے رشوت دینے کے الزامات پر برہمی ظاہر کی ہے، فیفا تحقیقاتی رپورٹ میں آسٹریلیا پر2022 ورلڈ کپ کیلیے ووٹس خریدنے کی کوشش اور پھر اسے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق فٹبال فیڈر یشن آ سٹریلیا کے چیئرمین فرینک لووے نے فیفا کی اس رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے2022 ورلڈ کپ بڈنگ کے دوران ووٹس کیلیے مبینہ طور پر رشوت کی پیشکش کی تھی، فیڈریشن کا اسرار ہے کہ اس نے بڈنگ کی مہم میں شفاف طریقے سے حصہ لیا۔ ا سٹریلوی فٹبال باڈی نے فیفا کی ایتھکس کمیٹی کی جانب سے ناکام بڈ کیلیے غیر موزوں اقدامات کے تاثر کو غلط قرار دیا، ا فیشل نے کہا کہ اسے اس عمل سے مایوسی ہوئی تھی۔
ایف ایف اے چیئرمین فرینک لووے نے کہاکہ ہماری ا رگنائزیشن نے قوانین کے مطابق مسابقتی بڈ میں حصہ لیا، وفاقی حکومت اور دیگر خودمختار اداروں نے اس کی نگرانی کی۔ انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی بڈ سے متعلق تمام اداروں کو بتا دیا تھا کہ ہم ایک شفاف مہم چلائیں گے جس کا ہر موقع پر اظہار کیا گیا۔ دوسری طرف فیفا کی رپورٹ میں ہے کہ افریقہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص 40 ملین ڈالر کی رقم کو ا سٹریلیا نے بڈ اور فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے استعمال کیا۔فیفا نے کنفیڈریشن ا ف نارتھ، سینٹرل امریکن اور کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹبال کو بھی بعض ادائیگیوں کا الزام لگایا۔ یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی نے بے ضابطگیوں کے وسیع الزامات کے باوجود قطر اور روس کو کرپشن سے بری قرار دینے کے ساتھ ٹورنامنٹس کیلیے دوبارہ ووٹنگ کو بھی مسترد کردیا تھا۔ ایف ایف اے چیف کا کہنا ہے کہ ا?سٹریلیا نے سابق یو ایس فیڈرل پراسیکیوٹر مائیکل گارشیا کی تحقیق میں مکمل تعاون کر کے بڈنگ عمل میں شفافیت کا ثبوت پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…