ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے قد والوں کی ہوئی ملا قات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔ دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے قد کے حامل اشخاص کی گینز ورلڈ ریکارڈز کی دسویں سالانہ تقریب کے دوران ملاقات ہوئی۔ تقریب کے دوران ترکی کے آٹھ فٹ نو انچ قد کے حامل سلطان کوزن نے نیپال کے چندرا بہادر ڈنگی سے ملاقات کی جن کا قد صرف ساڑھے 21 انچ ہے۔ لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 31 سالہ سابق کسان کوزن نے نیچے جھک کر 74 سالہ ڈنگی سے ہاتھ ملایا۔ کوزن کے مطابق انہیں ڈنگی کے قد میں دلچسپی تھی کہ وہ ان کے پیروں کے کس حصے تک پہنچ سکتے ہیں جیسے ہی میں نے انہیں دیکھا مجھے اندازہ ہوگیا کہ ان کا قد بہت کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ کافی جھک کر ہاتھ ملانے کے باوجود چندرا کے ساتھ ان کی ملاقات شاندار تھی۔ کوزن نے کہا کہ جب وہ زیادہ دیر تک کھڑے رہتے ہیں تو ان کے گھٹنوں میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ کوزن نے کہا کہ حالانکہ وہ لمبے ہیں اور چندرا چھوٹے اس کے باوجود دونوں نے زندگی میں ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا کیا ہے۔ میں نے جب چندرا کی آنکھوں میں دیکھا مجھے اندازہ ہوگیا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے لمبے انسان کو دیکھنے کے لئے بے تاب تھا اور ان سے مل کر مجھے خوشی ہوئی۔ اس عجیب و غریب تقریب میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ہر طرح کے ریکارڈ بشمول سر مارنا، نیزوں کو پکڑنا اور دیگر کے نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…