پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

قطر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی کروڑوں ریال میں فروخت

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

دوہا۔۔۔۔خلیجی ملک قطر میں گاڑیوں کی پرکشش لائسنس نمبر پلیٹ کا جنون اِس حد تک آن پہنچا ہے کہ تازہ نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ کروڑوں ریال میں فروخت ہوئی ہے۔ڈبل تھری ڈبل تھری ڈبل فائیو یعنی 333355 نمبر پلیٹ پر 20 کروڑ درہم یا ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی بولی لگی ہے۔یہ نمبر پلیٹ ان 19 نمبروں میں شامل تھی جن کی نیلامی کا اعلان قطری وزارتِ داخلہ نے پانچ دن پہلے کیا تھا۔
سب کی سب نمبر پلیٹیں تین سے شروع ہوتی ہیں۔دوحہ نیوز کے مطابق گاڑیوں کی لائسنس پلیٹیں حاصل کرنے والے افراد کو دو دن کے اندر اندر رقم ادا کرنا ہو گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں 5492 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور اس کے علاوہ وہ خصوصی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کا حق کھو دیں گے۔
اخبار کے مطابق خلیجی ممالک میں ایسی نمبر پلیٹیں اور موبائل فون نمبر اس وجہ سے لیے جاتے ہیں کہ انھیں یاد رکھنا آسان ہو اور خاص کر خریدنے والے کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے نمبر دستیاب ہوں۔
ویب سائٹ کے مطابق بعض اوقات مہنگے نمبر حاصل کرنے کے لیے لوگ مقروض بھی ہو جاتے ہیں۔
قطر میں گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں کے علاوہ مہنگے موبائل فون نمبر بھی بولیوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

قطر میں گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں کے علاوہ مہنگے موبائل فون نمبر بھی بولیوں میں فروخت کیے جاتے ہیں
سال 2006 میں قطر کی نجی موبائل کمپنی ق?وٹیل نے 666۔6666 نمبر ساڑھے 36 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا تھا اور اتنی بھاری رقم کے عوض نمبر خریدنے اب تک کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔
خلیجی ملکوں میں گاڑیوں اور موبائل فونز کے آسان اور پْرکشش نمبروں کا شوق رکھنے والے اکثر بھاری قیمتیں ادا کرتے ہیں۔
حال ہی میں ابوظہبی میں موبائل نمبر ٹرِپل سات یعنی 777 اور ٹیٹرا سات یعنی 7777 کی نیلامی ہوئی۔ 60 لوگوں نے بولی لگائی اور بالآخر یہ نمبر 79 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…