جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

مردہ خاتون زندہ ہو کرواپس اپنے گھر پہنچ گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔.پولینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی 91 سالہ خاتون مردہ خانے میں 11 گھنٹے گزارنے کے بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے معائنے کے بعد انھیں مردہ قرار دے دیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کووچ کو جب مردہ خانے منتقل کیا گیا تو کچھ دیر بعد ان کے جسم میں پیدا ہوئی۔پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولینڈ کے اخبار زیننک وسکودنی کے مطابق خاتون کا خاندان اور ڈاکٹر اس واقعے پر صدمے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی بھانجی جب صبح گھر ائیں تو انھیں لگا کہ کووچ کوئی حرکت نہیں کر رہی ہیں اور نہ ہی ان کی سانس چل رہی ہے، اس تشویش پر ڈاکٹر کو بلایا تو اس نے معائنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دے کر موت کا سرٹیفیکٹ بھی دے دیا۔ دو دن میں ان کی اخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔تاہم چند گھنٹے بعد مردہ خانے کے عملے نے کووچ کی بھانجی کو فون پر ان کے زندہ ہونے کی اطلاع دی۔ کووچ کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس گھر پہنچی تو انھوں نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق محسوس کر رہی ہیں۔ معائنہ کرنے والا ڈاکٹرحیران ہے کہ ایا ہوا کیا کیونکہ خاتون کے دل نے دھڑکنا بند کر دیا تھا اور نہ ہی وہ سانس لے رہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں یقین تھا کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…