جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

اسامہ کاسامنا ہو نے پر گولیاں چلانے میں دیر نہ کی،رابرٹ او نیل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک۔۔۔..ایبٹ ا باد کے کمپاو ء نڈ میں اسامہ کے ا خری لمحات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے ا ی ہیں۔ امریکی نیوی سیل ٹیم کے رکن رابرٹ او نیل کا کہناہے کہ جوں ہی اس کا القاعدہ کے سربراہ سے سامنا ہوا اس نے گولیاں چلانے میں دیر نہ کی،جس کے بعد اسامہ بمشکل چند لمحے ہی زندہ رہا۔ اپنی شناخت ظاہر کرنے والا رابرٹ او نیل اس خفیہ ترین نیوی سیل ٹیم کا حصہ تھا جو ایبٹ ا باد میں اسامہ کے کمپاو نڈ میں داخل ہوئیں۔ رابرٹ او نیل کا دعویٰ ہے کہ بن لادن سے اسی کا سامنا ہوا اور اس نے چہرے پر تین گولیاں ماریں۔ واقعہ کی منظر کشی کرتے ہوئے رابرٹ او نیل بتاتا ہے کہ جوں ہی وہ دائیں جانب مڑا اس کے سامنے ایک شخص اپنی بیوی پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا۔یہ اسامہ بن لادن تھا جس کا چہرہ اسے ذہن نشین تھا۔ رابرٹ نے اسے پہنچانتے ہی گولیاں چلادیں اور اسامہ بستر کے دائیں جانب گر گیا۔ رابرٹ کہتا ہے کہ اسامہ کینزدیک کھڑے وہ اس کی ا خری سانس سن رہا تھا اور وہ سو فی صد یقین سے کہہ سکتاہے کہ وہ ہی وہ شخص ہے جس نے اسامامہ کو ا خری بار زندہ دیکھا، رابرٹ او نیل کا کہناہے کہ وہ اج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ یہ اس کی زندگی کا بہترین کارنامہ تھا یا بدترین عمل۔ امریکی ٹی وی پررابرٹ او نیل کے متنازع انٹرویو پر نیوی سیل ٹیم کے دیگر ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…