لاہور۔۔۔۔ ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون اسکیم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست عدالت نے مریم نواز کے استعفے کے بعد نمٹا دی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیا کہ مریم نواز کا استعفیٰ دانشمندانہ اقدام ہے اوراس عمل سے جمہوریت مضبوط ہوگی، حکومت اس عہدے پر شفاف اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کرے۔گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ڈپٹی اٹارنی سے سوال کیا تھا کہ کیا یہ عہدہ خاندانی افراد میں ہی رہنا ضروری ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چیرپرسن فوکل پرسن ہیں اور یہ کوئی اختیار نہیں۔ اس موقع پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے کہ تو کیا میں اپنے باورچی کو فوکل پرسن قرار دے کر عہدے پر لگا سکتا ہوں، کل وزیراعظم کسی ان پڑھ شخص کو اس عہدے پر تعینات کردیں تو کیا ہوگا جس کے بعد عدالت نے ا?ج تک کے لئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم مریم نواز نے عدالتی فیصلہ ا?نے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































