واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکا میں ہونے والی ایک طلاق تاریخ کی مہنگی ترین طلاق قرار دی گئی ہے جس میں مطلقہ کے سابقہ شوہر کو عدالت نے قریبا ایک ارب ڈالر کی رقم طلاق کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں امریکا کی ایک عدالت نے امریکی آئل فرم “کانٹیننٹل ریسوریز” کے ڈائریکٹر ھارولڈ ھام کی مطلقہ بیوی کی طلاق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں میں جدائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی سابق ہو جانے والے شوہر کو 994 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی بزنس جریدے فوربز کے مطابق ارب پتی 68 سالہ ھارولڈ ھام کی آئل کمپنی کانٹیننٹل ریسورسز کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ رواں سال جریدے نے امریکا کے 400 امراء4 کی فہرست میں ھام کو 33 واں امیر ترین شخص قرار دیا تھا۔ امریکا کی جنوبی ریاست اوکلاہاما کی ایک عدالت نے دو روز قبل جاری کردہ اپنے فیصلے میں ھارولڈ ھام کو حکم دیا کہ وہ اپنی مطلقہ بیوی 58 سالہ سون آن کو رقم ادا کرے۔ رپورٹ کے مطابق ھارولڈ مطلقہ بیوی کو 22 ملین ڈالر کی رقم ادا کر چکا ہے۔ عدالت نے بقیہ رقم 20 جنوری 2015ء4 تک ادا کرنے کا حکم دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































