جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی بلے باز روہت شرما نے کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز کے باعث یادگار بن گیا ہے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بھارتی کھلاڑی روہت شرما نے صرف 173 گیندوں پر 33 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ابھی تک کوئی بھی کھلاڑی 250 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا ہے۔ سری لنکا کا کوئی بھی باؤلر ان کے رنز بنانے کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہا۔ یاد رہے کہ روہت شرما ا?سٹریلیا کیخلاف بھی ڈبل سینچری سکور کر چکے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف 158 گیندوں پر 209 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔ اس سے پہلے بھارت کے وریندر سہواگ 219 جبکہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 200 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…