اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کے پہلے مرحلے میں آج تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح نو بجے شروع ہوگیا ، وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزارت پٹرولیم ، وزارت ریلوے اور وزارت پلاننگ اینڈ کمیشن کابینہ کو بریفنگ دیں گے ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال اپنی کارکردگی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس کے آج ہونے والے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء بریفنگ دینے والے تینوں وزراء4 سے گزشتہ پندرہ ماہ کی کارکردگی سے متعلق سوالات کریں گے۔ وزارت پانی بجلی، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ محرم الحرام کے بعد ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































