جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے وفد سے نئے صوبوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کے وفد سے نئے صوبوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔ ترجما ن کے مطابق ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی جبکہ اس ملاقات کے بعد میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے سندھ میں مہاجر صوبہ بنانے کے لیے وزیر اعظم سے حمایت مانگی ہے تاہم اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کے درمیان صوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایاکہ ایم کیو ایم کے ایجنڈے میں صرف چار نکات تھے اور وفد نے صوبوں کے حوالے سے یا کسی بھی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی جبکہ وفد نے کراچی میں پانی کے مسئلے، لیاری ایکسپریس وے ، سرکلر ریلوے منصوبے میں تاخیر پر بات چیت کی جبکہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ صوبوں کا معاملہ پیچیدہ معاملہ ہے اس لئے اس پر ایک کمیشن ہونا چاہیئے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے اور اس پر فیصلہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…