جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

پاکستان ایک غریب ملک۔

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک سے 35 ارب روپے کے سونے کی شکل میں منی لانڈرنگ کے سلسلے میں جاری تحقیقات میں ایک ’’بے نام جیولری کمپنی‘‘ بھی شامل ہے حیرت انگیزطور پر ایف بی آر نے اس بے نام جیولری (نو نیم جیولری) کمپنی کو اسی نام سے این ٹی این جاری کیا بلکہ اسی مشکوک نام سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی۔

جیولری انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ ملک سے سونے کی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کافی عرصے سے سرگرم ہے اورزیادہ ترکام دبئی سے کیاجاتا ہے پاکستان میں سونا سستا ہونے اور دبئی میں مہنگا ہونے کی صورت میں سونا دبئی اسمگل کیاجاتا ہے جب کہ پاکستان میں مہنگا اور دبئی میں سستا ہونے کی صورت میں پاکستان لایاجاتا ہے، بعض عناصرسونے کی شکل میں کالادھن اورٹیکس چوری کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرتے ہیں، چمک کا کام کرنے والے پاکستان سے 23 قیراط سونے کے موٹے موٹے بھاری کڑے بنا کر دبئی ایکسپورٹ کرتے ہیں اور دوران پرواز پارسل کی سیل الگ کرکے چوڑیوں اور کڑوں کو ہاتھ سے دبا اور پچکا کر اسکریپ کی شکل دیدی جاتی ہے۔

دبئی میں سونے کے اسکریپ پرڈیوٹی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سونا آسانی سے کلیئر ہوجاتا ہے جسے بعد میں دبئی میں ہی پگھلا کردوبارہ خام سونا بنالیا جاتا ہے تاہم زیرتفتیش اسکینڈل میں سونا واپس نہیں لانا تھا اسی لیے جعلی بینک دستاویزات تیارکی گئیں، سونے کی اسمگلنگ کی حالیہ بڑی وارداتوں میں مالی، ڈرائیور، خانساموں اورچوکیداروں کے نام پرجعلی کمپنیاں بنائی گئیں جب کہ اصل کردارپس پشت رہے، سونے کی اسمگلنگ کی تحقیقات کے دوران تحقیقاتی ایجنسی نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے 12 ایکسپورٹرز کے کوائف طلب کیے جن میں  ابدانی، ایم جی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی، عربیہ گولڈ ایکسپورٹ، گلف جیمز، دبئی کلیکشن، یو ڈی گولڈ، ریئل انٹرنیشنل، گلوبل انٹرنیشنل، ارشد اینڈ سنز،یورو گولڈ اور نو نیم جیولری بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق نو نیم جیولری کو این  ٹی این 1447914-7 اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 1703711300155 جاری کیا گیا۔  ذرائع نے بتایا کہ اس اسکینڈل کے 2 مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں جب کہ تیسرا اہم ملزم پاکستان میں ہی روپوش ہے، تحقیقات کا دائرہ دبئی تک وسیع کیا جائے تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، پاکستان سے جانے والی جیولری کس طرح دوران پروازاسکریپ میں تبدیل ہوئی، کتنا مال دبئی پہنچایا گیا، تمام حقائق دبئی کے کسٹم سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Originally Published in Express. pk



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…