پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کے انٹرویو نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے اور طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔ اور ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی نے بھارت میں قیامت برپا کردی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان کو فوجی قیادت کی ایما پر بھارت کو دھمکی قراردے دیا۔ بھارت کے تمام بڑے اورعلاقائی اخبارات نے سابق صدرمشرف کے اس انٹرویو کو پہلے صفحے پر انتہائی نمایاں انداز میں شائع کیا۔ بھارت کے تمام نیوزٹی وی چینلزپر اسے ہیڈلائن کے طور پر چلایا گیا اور اس پر بھارتی دفاعی، سیاسی اور خارجہ امور کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کے تبصرے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن کے عمل کو مشرف کی وجہ سے شدید دھچکا لگا تھا۔بھارتی میڈیانے مشرف کے اس بیان کوپاکستانی عوام میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ بعض اخبارات اورٹی وی چینلز نے الزام لگایا کہ پاکستان کی فوجی قیادت نے مشرف کے ذریعے بھارت کودھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہاکہ مشرف چونکہ خوداس وقت اپنے خلاف بغاوت اوردیگر مقدمات کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس لیے عوام میں مقبولیت اور فوج کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے اس طرح کے بیان دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…