اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات،خیبر پختونخوا کی سیا سی صورتحال پر گفتگو

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے منگل کی صبخ ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے مولانے فضل الرحمان نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں امن وامان اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…