اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

خوشگوار اورطویل ازدواجی زندگی کا راز سامنے آگیا۔

datetime 14  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جو لوگ شادی پر زیادہ خرچ نہیں کرتے اور سادہ انداز میں اس فریضے کو انجام دیتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی نہ صرف خوش وخرم گزرتی ہے  بلکہ طویل بھی ہوتی ہے اور ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا کہ سادہ اور کم خرچ شادی کی تقریبات خوش گوار اور طویل ازدواجی زندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔

اس نئی تحقیق کو پیش کیا ہے امریکا کے ایموری یونیورسٹی کے پروفیسرز ہوگو ایم میالون اور انیڈریو ایم فرانسز نے جن کے مطابق پر تعیش شادی کی تقریبات بعد میں ازدواجی زندگی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی بلکہ ایسے لوگ عموماً اچھی خوش گوار ازدواجی زندگی گزارنے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ جو لوگ سادہ طریقے سے اس بندھن میں  بنتے ان کا رشتہ نہ صرف  زیادہ مضبوط رہتا ہے بلکہ ان میں  طلاق کا تناسب بھی کم ہوتا ہے۔ مطالعہ کے بانی پروفیسر ہوگو کاکہنا تھا کہ شادی پر کم خرچ نوجوان جوڑے کو معاشی طور پر بھی سکون فراہم کرتا ہے جس کے باعث شادی کا بوجھ دماغ پر کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک مکمل سروے کیا گیا جس میں 3151 امریکی شادی شدہ افراد سے سوالات کئے گئے، تحقیق کے بانیوں کا کہنا ہے کہ اس طرز کا یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں شادی پر ہونے والے خرچ اور ازدواجی زندگی کی طوالت کا جائزہ لیا گیا ہے،تحقیق کے مطابق جن خواتین کی شادی پر 20 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا ان کے طلاق لینے کا تناسب 1.6 گنا زیادہ نکلا اور ان خواتین کے مقابلے میں جن کی شادی پر 5 ہزار سے لے کر 10 ہزار ڈالر کے درمیان خرچہ آیا ان میں  طلاق کا رجحان بھی کم پایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…