اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں کا درجہ حرارت اچانک گر گیا ہے۔ بارش اور بعض علاقوں میں برفباری سے سردی کی لہر آگئی ہے جس کے باعث لوگوں نے اکتوبر میں گرم کپڑے نکال لئے ہیں۔ منگل کے دن پنجاب اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر سال کی پہلی برف باری بھی ہوئی ہے۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ گردوغبار میں کمی کے باعث بیماریوں میں کمی کا امکان ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش گندم اور چنے کی فصل کی بوائی کے لیے بہترین ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 4سے6ڈگری اور سندھ بلوچستان میں 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔