ندا یاسر نے نادیہ خان کا مارننگ شو کی پہلی میزبان ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

11  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی) نادیہ خان کا دعویٰ کہ وہ ملک میں مارننگ شوز کی پہلی میزبان ہیں، ندا یاسر نے اس کی تردید کی ہے اور خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔ایک وقت تھا جب پاکستان میں مختلف چینلز کے درمیان مارننگ شوز کے لیے ٹی آر پی کیلئے سخت مقابلہ ہوتا تھا۔ مارننگ شو کے میزبان سرِفہرست رہنے کے لیے اپنے شوز میں نت نئے مواد (contents) لانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے تھے۔عام طور پر جدید دور کے مارننگ شوز کی پہلی میزبان نادیہ خان کو سمجھا جاتا ہے جنہوں نے صبح 9 بجے شوز کرنا شروع کیے تھے۔تاہم حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ندا یاسر جو کہ خود بھی مارننگ شو کی ہوسٹ ہیں، نے انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے اے آر وائی کے لیے ریکارڈ شدہ ورڑن پر مارننگ شوز کیے اور اس وقت اے آر وائی نیا نیا شروع ہوا تھا۔ہوسٹ نے مزید بتایا کہ بعد میں انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ امید سے تھیں۔ بعد میں نادیہ خان لائیو مارننگ شوز کرنے لگیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…