منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کیلئے غیر معمولی اجلاس کاانعقاد پاکستان کی قابل ستائش کاوش ہے‘ جاوید شیخ

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد کرنا پاکستان کی قابل ستائش کاوش ہے ،جس طرح امت مسلمہ افغانستان کی مددکیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہے اسے کشمیر یوں اور فلسطینیوں کے لئے

ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھانی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میںجاوید شیخ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے پاکستان میں اجلاس کا انعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔امید ہے کہ کانفرنس میں افغانستان کی عوام کیلئے جو وعدے کئے گئے ہیں انہیںبلا تاخیر پورا کیا جائے گا تاکہ وہاں کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پہلے ہی لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور اب پاکستان کے اپنے حالات ایسے نہیںہیں کہ وہ مزید مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ اٹھاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…