ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے ، آج بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ خدا کی ذات سے رجوع کرے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اور خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ہم سب کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم اصلاح کر کے اپنی سمت درست کر لیں اور اپنے اعمال کا بغور جائزہ لیں ،

ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے طریقے اپنانا ہوں گے بصورت دیگر آگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بھی سوچ بچار کرنا ہو گی کہ یہ آفت کہیں ہمارے اعمالوں کا نتیجہ تو نہیں اور ہمیں اپنے رب کے حضور توبہ استغفار کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے وہ گناہوں پر پچھتاوے پر معاف کر دیتی ہے اور یہ ہمارے لئے سنہری موقع ہے کہ ہم رب سے فوری رجوع کریں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…