منفرد لباس پہننے پر مومنہ مستحسن کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

11  فروری‬‮  2020

کراچی( آن لائن )گلوکارہ مومنہ مستحسن دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں منفرد انداز لباس کے سبب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔چند روز قبل دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستانی فنکاروں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے۔ اس موقع پر ان فنکاروں کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔تقریب میں آفرین آفرین گانے سے

شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی خوب جلوے بکھیرے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز ایک نظر نہیں بھایا اور انہیں ہلدی او انڈے کی زردی سے تشبیہ دیدی۔ایک ویب سائٹ نے مومنہ مستحسن کی پیسا ایوارڈ کے دوران ایک تصویر شیئر جس میں وہ زرد رنگ کا ملبوس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے بالوں کو منفرد بنانے کے لیے گولڈن رنگ کیا ہوا ہے۔ایک شہری نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا اچھا ہوا کہ آپ نے بتا دیا کہ یہ مومنہ مستحسن ہیں ورنہ تو میں انڈے کی زردی سمجھا تھا۔کرن نامی خاتون نے کہا کہ کیا یہ چلتا پھرتا کوئی ہلدی کا برانڈ ہیں صارف عبدالمعیز نے مومنہ کی تصویر پر کہا کہ اس لباس میں یہ غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ گندمی رنگ کی لڑکی بالوں میں گولڈن رنگ کروا کر اور مصنوعی پلکیں لگانے کے بعد سوچنا شروع کردیتی ہے کہ وہ جرمن اور برطانوی خاتون لگ رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ مومنہ مستحسن کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو قبل ازیں انہیں کلاسک گانے کوکو کورینہ گانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا جاچکا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…