منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

دپیکا نے رنویر کی فلم ’83‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ایک ساتھ اب تک تین فلمیں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤمستانی‘ اور ’پدماوت‘ کرچکے ہیں لیکن اب دپیکا نے ان کے ساتھ چوتھی فلم ’83‘ کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ

کے مطابق دپیکا پڈوکون کو بھارتی کرکٹر کپل دیو پر بننے والی بائیوپک فلم ’83‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ رومی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے جبکہ یہ فلم مکمل طور پر ہیرو کی زندگی پر مبنی ہے۔دپیکا کا ماننا ہے کہ وہ اْس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہو، ’پدماوت‘ اور دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ ان میں ان کا کردار طاقتور تھا۔رپورٹ کے مطابق دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ مرکزی کردار رنویر سنگھ کر رہے ہیں یا نہیں، ہاں اگر ایسی کوئی فلم ہو جس میں رنویر سنگھ ہوں اور اس میں ہیروئن کا کردار بھی اچھا ہو تو وہ ضرور کریں گی۔واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…