پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دپیکا نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط لکھ دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ڈپریشن کے شکار خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ان کے لیے مدد موجود ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے خط میں کہا ہے کہ عزیز قارئین جیسا کہ آپ میں سے بہت سے افراد واقف ہوں گے کہ 2014ء کے موسمِ گرما میں مجھے بے چینی

اور کلینکل ڈپریشن کا مرض تشخیص ہوا تھا، خوش قسمتی سے بروقت پیشہ ورانہ مدد اور آس پاس خیال رکھنے والوں کی وجہ سے مجھے بحالی کی راہ تک جانے کی طاقت ملی۔دپیکا نے بتایا کہ جوں ہی میں نے اس کیفیت کو مزید پڑھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ میری طرح لاکھوں افراد ایسے ہیں جو خاموشی سے اس مرض کو سہہ رہے ہیں، ڈپریشن پر بات کرنا میرے لیے امر محال تھا لیکن میں نے قومی ٹیلی و یژن پر اپنے اس امید پر اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بات کرنا شروع کی تاکہ دوسروں کو مدد کے لیے اور مدد کرنے کی تحریک ملے۔اداکارہ نے کہا کہ بعد ازاں میں نے جون 2015ء میں لیو، لوو اینڈ لاف فاؤنڈیشن (جیو، پیار کرو اور مسکراؤ) کی بنیاد رکھی۔ اس کا مقصد تناؤ، ڈپریشن اور بے چینی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ذہنی مرض سے وابستہ تاثر کو واضح کرنا تھا جب کہ اب یہ فاؤنڈیشن اس ضمن میں آگاہی اور اس کے خاتمے کی ہراول دستہ بن چکی ہے، ہم ان تنظیموں کی مدد بھی کرتے ہیں جو دماغی صحت کے شعبے میں تحقیق، علاج اور بڑے پیمانے پر ملک گیر سروے کررہے ہیں۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں قبل ہم نے ’ناٹ اشیمڈ‘ (بلا جھجھک) نامی ایک انوکھی مہم شروع کی ہے جس میں ان افراد کا احوال شامل ہے جو حقیقی زندگی میں کسی ذہنی و نفسیاتی مرض کے شکار ہوئے ہیں یا ایسے ہی کسی مرض کے شکار ہیں اور مدد لینے میں طمانیت محسوس کرتے ہیں، جس طرح سے یہ مہم کامیاب ہوئی ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…