ہنڈ اکمپنی نے مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ کر دیا،تفصیلات جاری
لاہور(این این آئی) ہنڈ اکمپنی نے مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 74ہزار900روپے،سی جی 125ایک لاکھ24500روپے،سی بی 150ایف 2لاکھ9500جبکہ سی جی 250کی قیمت 5لاکھ40ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔





































