جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

چینی نہ ہوئی سونا ہو گیا، ڈاکوؤں نے سونا چھوڑ کر چینی کے ٹرک لوٹنا شروع کر دیے

datetime 3  اپریل‬‮  2021 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی)ڈاکوؤں نے سونا چھوڑ کر چینی کے ٹرک لوٹنا شروع کر دیے، فیصل آباد پولیس نے چینی کی 1400 بوریوں سے لدا ٹریلر پکڑلیا اس موقع پر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر شاہ کوٹ سے چھینا گیا تھا، ٹریلر روکنے پر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا

ہے کہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے ایک ٹریلر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے روکا تو اس کا ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔جب تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ چینی سے لدا ٹریلر شاہ کوٹ کے علاقے سے چِھینا گیا تھا۔پولیس نے ٹریلر1400 بوریوں سے لدا ٹریلر قبضے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب نشاط آباد کے علاقہ موٹروے پل کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران مارے جانیوالے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلے، پولیس نے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 7 ج ب کا رہائشی ارشد اپنے دوست ذیشان کے ہمراہ برتن وغیرہ فروخت کر کے گھر آ رہے تھے کہ جب وہ موٹروے پل کے نیچے پہنچے تو وہاں پر چار مسلح افراد ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے اور ان کو روک کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تو اُنہوں نے شور مچا دیا جس پر وہاں پر موجود افراد اور دیگر افراد جمع ہو گئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا جس پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے ان کے دو ساتھی بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو ان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشن محمد افضل، ڈی ایس پی نشاط آباد فیاض احسان، ایس ایچ او نشاط آباد افضل چیمہ اور دیگر پولیس افسران بھاری نفری

کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، تاہم پولیس پارٹی نے زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، تاہم مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت 28 سالہ فاروق ولد اکبر علی اور 30 سالہ فیصل ولد انصر ساکنان 6 ج ب سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ نشاط آباد سمیت دیگر تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں جو کہ پولیس پارٹی کو مطلوب تھے، علاوہ ازیں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…