برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 9روپے فی کلو اضافہ
لاہور( این این آئی) پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل بر قرار ہے ۔ برائلر گوشت کی قیمت مزید9اضافے سے277روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6اضافے سے191روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت157روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔