بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سال 2023، بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد اضافہ

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دسمبر 2023 میں ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے بینکوں کی کمائی بڑھ کر 572 ارب روپے ہوگئی ہے، اضافے کی بنیادی وجہ بلند شرح سود ہے، بینکوں نے یہ منافع پاکستان کو درپیش معاشی بحران کے باجود حاصل کیا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچر سنی کمار نے اس حوالے سے بتایا کہ منافع میں یہ اضافہ بلند شرح سود کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کی معاشی ماہر ثنا توفیق نے کہا کہ سال 2023 میں تمام بینکوں نے ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ پالیسی ریٹ میں 600 بیسس پوائنٹس کا ہونیوالا اضافہ ہے، اس دوران ڈیویڈنڈ کی تقسیم میں بھی 84 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ صارفین کے ڈپازٹس سالانہ بنیادوں پر 21فیصد اضافے کیساتھ 27.54 ٹریلین روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…