یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے
لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ زکو ةکی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے۔یکم رمضان کو بینک ملازمین معمول کے مطابق ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔






































