لاہور( این این آئی)پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے لیے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ، یہ اوقات 31مارچ 2026تک نافذ العمل ہوں گے۔نئے اوقات کار کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات صبح 8:45بجے سے دوپہر 2:45بجے تک کھلے رہیں گے ، جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30بجے ختم ہوں گی۔لڑکیوں کے سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے سکول پیر سے جمعرات صبح 8:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک جبکہ جمعہ کے دن سکول 12:15بجے بند ہو ں گے ۔
ڈبل شفٹ لڑکوں کے سکولوںکی پہلی شفٹ پیر تا جمعرات صبح8:45سے دوپہر 12:45تک جبکہ جمعہ کو 12:30بجے تک ہو گی۔ دوپہر/ شام کی شفٹ پیر تا جمعرات دوپہر1:00دوپہر سے 5:00شام جبکہ جمعہ کو 2:00بجے سے 5:00بجے تک ہوگی۔لڑکیوں کے سکولوںکی پیر تا جمعرات صبح کی شفٹ 8:30صبح سے 12:30دوپہر اورجمعہ کو 12:15بجے تک ہوگی جبکہ دوپہر کی شفٹ پیر تا جمعرات12:45سے 4:45جبکہ جمعہ کو 1:45بجے سے 4:45شام تک ہوگی۔