اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا، نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔