جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

2025 کی آخری سہ ماہی کیلئے ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار

datetime 15  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔تازہ فہرست کے مطابق، پاکستانی شہری اب صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔پاکستان کے نیچے صرف عراق (104ویں)، شام (105ویں)اور افغانستان (106ویں)درجے پر موجود ہیں۔ یمن کے ساتھ پاکستان کا درجہ برابر ہے۔ بھارت کا پاسپورٹ بھی درجہ بندی میں نیچے آیا ہے اور اب وہ 85 ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب، سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جو 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کے بعد جنوبی کوریا (190) اور جاپان (189) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ یورپی ممالک جیسے جرمنی، اٹلی، اسپین، لکسمبرگ، اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں، جن کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی پاسپورٹ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اب 12ویں نمبر پر ہے، جو ملائیشیا کے ساتھ برابر ہے۔امریکی شہریوں کو اس وقت 180 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے، جب کہ امریکا خود صرف 46 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری اجازت دیتا ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق، امریکا کا زوال ویزہ ریسیپروسیٹی (Visa Reciprocity) کی پالیسی کے باعث ہوا، کیونکہ واشنگٹن نے کئی ممالک کے لیے ویزا شرائط سخت کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، چین نے پچھلے ایک دہائی میں زبردست پیش رفت کی ہے 2015 میں 94 ویں نمبر سے اب 64 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اور صرف ایک سال میں 30 نئے ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، چین کی ویزا پالیسی میں نرمی اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون نے ایشیا پیسیفک خطے کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے عالمی برتری دلادی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…