اسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی سہولت کیلئے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹاتے ہوئے ایل این جی کنکشنز کیلئے منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کہا کہ رواں سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا ،اگلے سال سے ہر سال 6لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی۔اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفیسوں میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو لاکھ 45ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے سے جمع تھے۔جن کے ڈیمانڈ نوٹس جمع تھے ان کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔
ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30فیصد مہنگا ہے،گیس کی قیمت 3200روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو سلنڈر خریدنا نہیں پڑے گا،گیس گھروں پر دستیاب ہو گی،عوام کسی کے چنگل میں نہ آئیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں آکر درخواستیں دیں۔