مظفرآباد(این این آئی)آزاد کشمیر حکومت نے 2005کے تباہ کن زلزلے کے شہدا اور متاثرین کی یاد میں یوم استحقاق کے طور پر (آج)بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔آزاد کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریجن بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔8اکتوبر کا دن ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے زلزلے میں اپنی جانیں گنوائیں، متاثرین کے اعزاز میں یادگاری تقریبات اور سرگرمیاں پورے علاقے میں ہونے کی توقع ہے۔